جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت مناور میں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا
  12  جنوری‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت مناور میں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب میں فورس کمانڈر جی بی میجر جنرل ثاقب محچیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز ، صوبائی وزیر بہبود آبادی ثوبیہ مقدم سمیت صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکریٹریز سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، منعقدہ تقریب میں دو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا ۔ منعقدہ تقریب میں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ماضی کی حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی عدم دل؛چسپی کے باعث گلگت کینسر ہسپتال کو چار بار وفاق پی ایس ڈی پی سکیم سے بھی خارج کیا گیا ۔ مگر مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی دلچسپی کے باعث وفاقی حکومت نے گلگت کینسر ہسپتال کو پی ایس ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ۔ جسکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت مناور کینسر ہسپتال کو تین سال کے بجائے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کیلئے بھر پور معالی معاونت یقینی بنائیگی ۔ وزیر اعلیٰ نے انسٹیٹیوٹ آف نیوکلئیر میڈیسن آنکالوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلئیر آنکالوجی ٹیم نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے صوبائی حکومت اٹامک کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved