پیر‬‮   22   جنوری‬‮   2018
شادی کے کتنے عرصے بعدہمسفرکی جانب سے بے وفائی کاخطرہ سب سے زیاد ہ ہوتاہے؟
  13  جنوری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی میں سے کسی ایک کی بے وفائی دوسرے کا دل توڑ دیتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے وہ وقت بتا دیا ہے جب میاں بیوی کا ایک دوسرے سے بے وفائی کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس وقت اگر دوسرا فریق اپنے شریک حیات پر خصوصی توجہ دے تواسے بے وفا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات

نے 423شادی شدہ جوڑوں پر تحقیق کرکے نتائج مرتب کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کا شادی کے چھٹے سال سے دسویں سال تک اپنے شوہر سے بے وفائی کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس کے برعکس مرد بے وفائی کرنے میں کچھ زیادہ وقت لیتے ہیں اور ان کا شادی کے 11ویں سال میں بے وفائی کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔نتائج میں ماہرین نے 18نومبر کو اس حوالے سے سال کا اہم ترین دن قرار دیا ہے۔یہ وہ دن ہے جس روز میاں بیوی ایک دوسرے سے سب سے زیادہ بے وفائی کرتے ہیں۔تحقیق میں شامل مردوں میں سے 72فیصد نے یہ حیران کن اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی بار اپنی بیوی سے 18نومبر کو بے وفائی کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
21%
ٹھیک ہے
43%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
29%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved