یہ غریب کی بیٹی ہے اس کا حق پہلے بنتا ہے ۔۔۔۔ دو روز قبل عمران خان اور شیخ رشید حسن نثار کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے انکے گھر پہنچے تو کیا و
  10  فروری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

لاہور (ویب ڈیسک) چند روز قبل پاکستان کے نامور کالم نگار وتجزیہ کار حسن نثار کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں ۔ لاہور میں حسن نثار کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے والوں کا رش لگا رہا ۔ ملک بھر سے ہر شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے حسن نثار اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت سمیت تعزیت کے لیے حسن نثار کے گھر پہنچے ، عمران خان کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی تعزیت کے لیے آئے ۔ عمران خان ، علیم خان شیخ رشید اور کپتان کے ساتھ آنے والے تمام لوگ لگ بھگ 45 منٹ حسن نثار کے گھر موجود رہے ۔ اس موقع پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب وہاں موجود درجنوں لوگ شیخ رشید المعروف پنڈی بوائے کی شخصیت کے ایک انوکھے پہلو سے واقف ہوئے ۔ ہوا کچھ یوں کہ عمران خان کی حسن نثار کے گھر موجودگی کی اطلاع لاہور کے اس پوش علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، سیلفیوں اور تصاویر کے جنون میں مبتلا

سینکڑوں افراد بشمول لڑکے لڑکیاں وہاں پہنچ گئے ، ہر شخص کی خواہش تھی کہ وہ عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ تصویر یا سیلفی بنا لے ۔ لیکن جو لوگ حسن نثار کے گھر کے اندر اور باہر موجود تھے ان میں سے درجن بھر کو تو تصاویر بنوانے کا موقع مل گیا لیکن سینکڑوں افراد عمران خان کے ساتھ تصویر بنوانے کے اعزاز سے محروم رہے اور کئی شیخ رشید و دیگر رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بنواتے نظر آئے اسی اثناء میں حسن نثار کے گھر کے صحن میں جاننے والوں کے ساتھ باتوں میں مصروف شیخ رشید کی نظر اس غریب نوجوان لڑکی پر پڑ گئی جو شاید حسن نثار کے گھر کی ملازمہ تھی اور وہ بھی عمران خان یا شیخ رشید کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بے تاب نظر آرہی تھی ۔ اس لڑکی کو دیکھ کر شیخ رشید نے باآواز بلند اپنے ساتھ آنے والے ایک نوجوان کو کہا اس بچی کو بلاؤ ، یہ غریب کی بیٹی ہے اور غریبوں کا دل رکھ لینے والوں کے ساتھ اللہ راضی ہوتا ہے ۔ اس بچی کو کہوکہ آئے اور میرے پاس آکرتصویر بنوا لے ۔ اس پیشکش پر وہ لڑکی شیخ رشید کے پاس آکھڑی ہوئی اور فوٹوگرافروں نے شیخ رشید کی اس لڑکی کے ساتھ متعدد تصاویر بنائیں جو بعد میں حسن نثار صاحب کے سیکرٹری کے حوالے بھی کر دی گئیں ۔ یہ سارا منظر دیکھ کر موقع پر موجود سب لوگ حیران رہ گئے اورشیخ رشید کی عام لوگوں کے ساتھ محبت کے گن گانے لگے ۔ (ش س م)


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
43%
ٹھیک ہے
36%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved