وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے
  11  فروری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

لاہور (نیوز ڈیسک )ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا: اے حاتم کیا سخاوت میں کوئی تجھ سے آگے بڑھا ہے ؟ حاتم نے جواب دیا: ہاں قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران سفر میں شب بسری کے لیئے ان کے گھر گیا، اس کے پاس دس بکریاں تھیں، اس نے ایک ذبح کی، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا۔

اس نے کھانے کے لیئے مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا۔میں نے اسے کھایا تو مجھے مغزبہت پسند آیا میں نے کہا:واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے ”یتیم بچہ فوراً باہر نکلا اور ایک ایک کر کے تمام بکریاں میری لا علمی میں اس نے ذبح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کر دیے ۔ جب میں جانے لگا تو کیا دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خون ہی خون بکھرا پڑا ہے میں نے اس سے کہا: تم نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں اس نے کہا: آپ کو بکری کا مغز بہت اچھا لگا اور میں اس پر بخل کروں، اور مہمان نوازی میں بخل عربوں کو زیب نہیں دیتامیں نے حاتم سے پوچھا کہ آپ نے بدلے میں اسے کیا دیا؟انہوں نے کہاتین سو سرخ اُونٹنیاں اور پانچ سو بکریاں میں نے حاتم سے کہا تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے انہوں نے جواب دیانہیں وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے ، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved