انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو کونسا ہے اور یہ کیا کام کرتا ہے،جان کر حیران ہو جائیں گے
  13  فروری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

آپ کی جِلد جسم کے انتہائی اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے. جو بظاہر اپنی جگہ سے سرکتی یا چلتی نظر نہیں آتی مگر یہ بہت کچھ ایسا کرتی ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا.جی ہاں اپنی جِلد کے بارے میں درج ذیل حقائق آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے. اگر آپ جسم پر موجود جِلد کو کسی طرح اتار کر چادر کیطرح پھیلائیں تو یہ 20 اسکوائر فٹ تک کے حصے کو کور کرلے گی.یہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جو مجموعی جسمانی وزن کے 15 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے. میلانن نامی ہارمون یا مادہ آپ کے جِلد اور آنکھوں کی رنگت کو کنٹرول کرتا ہے. انساجی جِلد ہر 28 دن بعد خود کو نیا یا تجدید کرتی ہے. آپ کے گھر میں پائی جانے میں پائی جانے والی مٹی کا بڑا حصہ درحقیقت مردہ جِلدی خلیات پر مشتمل ہوتا ہے.

جسم میں پائے جانے والا ایک پروٹین کیراٹین آپ کی جِلد کو واٹر پروف بناتا ہے.یہ سورج کی روشنی میں اپنے لیےخود وٹامن ڈی تیار کرتی ہے. جِلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اوپری تہہ میں 18 سے 23 چھوٹی تہیں ہوتی ہیں جو مردہ جِلدی خلیات کی ہوتی ہیں.جِلد کے اندر 11 میل لمبی خون کی شریانیں سمائی ہوئی ہیں. جِلد پر موجود روئیں گرم ہوا کو جِلد کے پاس رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں. آپ کی جِلد لاکھوں کروڑوں آرگنزم (عضویہ) کا گھر ہے اور ایک ہزار قسم کے بیکٹریا بھی اس میں رہتے ہیں.


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved