ویلنٹائن ڈے کیا ہے؟اس کی حقیقت جان کر آپ چونک جائیں گے۔
  14  فروری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

14فروری آہی گیاسرخ گلاب کی قسمت جاگ گئیجس پھول کو سال بھر کوئی پوچھتا نہیں عاشق ہاتھوں میں لئے لئےپھرتے ہیں کہیں کوئی محبوبہ کے ساتھ درخت کے نیچے ، تو کوئی دیوار کے پیچھے ہوتا ہے.... کسی کی کشتی جھیل جیسی آنکھوں میں ڈوب رہی ہوتی ہے.کوئی زلفوں کی چھاؤں لیتا ہے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں ہوتی ہیںتم میرے ہوبس تم میرے ہو کے وعدے ہوتے ہیں نشے میں ڈوبے لوگوں کو کوئی ہوش نہیں ہوتینہ کسی کی پروا ہوتی ہے فقط محبت کے نام پرمحبت رسوا ہوتی ہے, ملاقاتِ محبوب کا اشتیاق بھی کیا خوب ہوتا ہے بھول کر اپنے رب کو انسان انسان کو پھول دیتا ہے ہوش نہیں کسی کو حشر میں ملاقات رب کا یہاں رب کو بھول کر انسان انسان کو اہمیت دیتا ہے اے کاش ! سمجھ میں آ ! سمجھ میں آ جائے امت کو یہ بات یہ ویلنٹائن ڈے کافروں کا دستور ہوتا ہے ! فرمان اللہ سبحانہ و تعالی :

خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بےحیائی ھے, اور بہت ھی بری راہ ھے (سورةالاسراء آیت32) فرمان رَسُولُ اللّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : کوئی شخص کسی اجنبی (غیرمحرم) عورت سےتنہائی میں ملاقات نہ کرے. آنکھوں کا زنا (غیرمحرم بنظر شہوت) دیکھنا ھے زبان کا زنا (غیرمحرم سےشہوت کی) بات کرنی ھے، (انسان کا) نفس آرزو اور خواہش کرتا ھے , اور شرمگاہ اسکی تصدیق یا تکذیب کرتی ھے (بخاری: 5233، 6243، ابوداؤد/2151) شاید کہ آپ کے دل میں یہ بات اتر جائے اور سمجھ آ جائے خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے، اور سمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائش کے لئے ہے ! لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف مَن يَہۡدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلۡمُهۡتَدِى‌ ۖ وَمَن يُضۡلِلۡ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ جس کواللہ ہدایت دے وہی راہ یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں, یہ گمان کرتے ہوئے اللہ تبارك وتعالى سے ایسے نہ ڈرو کہ، میں نے جو نیکی کی ہے وہ قبول نہیں ہو گی, بلکہ اللہ تبارك وتعالى سے ڈرو کہ میں کوئی برائی کروں گی تو میری پکڑ ہو گی ..!! اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کریں کہ ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرماے, ﺍﮮ الله ہمیں شرم و حیا کی دولت سے مالا مال فرما, اے اللہ جو زندگی گناہوں میں کٹ گئی ہے اے اللہ اس پر معاف فرما، اور جو قدم اچھائی اور نیکی کی طرف لے جائیں ان پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما ، ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ آ . ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما.


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved