چپ چاپ مر جائے گی
  14  فروری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

اگر سچا اور جھوٹا ہونے کی بات کی جائے تو میں یہی کہوں گی کہ #جھوٹا نہ مرد ہوتا ہے، نہ عورت. عورت ایک #منافق مخلوق ہے اور مرد ایک #سچا انسان۔۔بہت سے لوگوں کو اس سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میں نے عورت سے بڑھ کر کسی کو منافق نہیں پایا۔ ہر درجہ منافق ہوتی ہے۔۔ دل میں کچھ اور ہوتا ہے اور زبان سے کچھ اور بولتی ہے۔ کبھی بھی اپنے گھر والوں کو اپنی آنکھوں کی سرخی کی اصل وجہ نہیں بتاۓ گی۔ عزت، سفید پوشی اور کبھی حالات کی وجہ سے اپنی من پسند آرزوؤں اور چیزوں سے دستبردار ہو جائے گی، ستم اس پر یہ کہ مسکرا کر خود کو مزید اذیت دے گی۔

کبھی بھی اپنی پیدا کرنے والی ماں تک کے سامنے نہیں روئے گی۔ہاں یہ ضرور کہے گی کہ سر میں درد ہے۔۔ بھائیوں کی رازدار بن جاۓ گی لیکن کبھی بھی انھیں اپنا دکھ نہیں بتائے گی، مسکراتی رہے گی سدااور ایک دن چپ چاپ مر جائے گی لیکن تب بھی کسی کو نہیں بتائے گی کہ ہارٹ اٹیک کی اصل وجہ کیا تھی اور رہا #مرد تو وہ بہت سچا ہوتا ہے.اگر بیوی پسند ہے تو ٹھیک ورنہ نئی عورت۔۔ بول کر بتاتا ہے کہ مجھے نہیں پسند یہ عورت۔۔ جاب سے بیچارہ تھکا ہارا آتا ہے اور جتا دیتا ہے کہ تھکا ہوا ہوں، تنگ نا کیا جاۓ۔۔ یہ الگ بات کہ عورت پورا دن گھر ،بچوں ،کام ، ساس سسر کی باتیں سب کچھ کر کے بھی مسکرا کر بات کرے گی۔ کبھی نہیں بتائے گی کہ میں بھی تھکی ہوئی آج ۔۔۔ آخر ہوئی جو منافق۔۔۔ بھائی بول کر بتائیں گے کہ مجھے یہ چاہے اور بہن اپنی ضرورت کو ہی گم کر لے گی کہ ضرورت ہی نہیں مجھے۔۔ ماؤں کو ہی دیکھ لیں۔۔۔ اپنے بچوں کے لئے شوہر کی مار تک کھا لے گی۔۔ ساس سسر کی باتیں سن لے گی لیکن اپنے ماں باپ کو "سب ٹھیک ہے" کا ہی گانا سناے گی ۔۔ وہی بات نا ۔۔ہوئی جو منافق ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved