ایڈونچر
  14  فروری‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

دبئی میں ہنی مون پہ گئے شیخ کی بیوی نے ہیلی کاپٹر سفاری کی فرمائش کر ڈالی شیخ جی نے فوراً کیلکولیٹر نکالا اور ضرب تقسیم کر کے انکشاف کیا کہ تیس منٹ کی سفاری کا فی کس معاوضہ پانچ ہزار پاکستانی روپے ہے جو بہت ذیادہ ہے... بیگم نے اصرار کیا تو بولے بیگم " تینوں نئیں پتا پنج ہزار روپے دی بڑی گَل ہوندی اے" بیگم نے التجا کی کہ دیکھیں ایسے مواقع زندگی میں بار بار تو ملتے نہیں وطن واپس جا کر آپ اپنے کاروبار میں مصروف ہو جائیں گے اور میں گھر گرہستی میں شائد موقع ملے نہ ملے ایک بار ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کی خواہش تھی آپ پوری کر دیتے تو کتنا اچھا لگتا!!!

مگر..... وہ تو ٹھیک ہے پَر " تینوں نئیں پتا پنج ہزار روپئے دی بڑی گل ہوندی اے"... قریب کھڑا پاکستانی پائلٹ ان کی باتیں سُن رھا تھا...متوقع کسٹمر بھاگتے دیکھا تو ان کے پاس جا کے بولا محترم ھماری ایک " آفر " چَل رھی ھے کہ اگر "پسنجرز" خاموشی سے سفر کریں اور چیخنے چلانے سے باز رھیں تو ھم ان سے پیسے نہیں لیتے.... شیخ جی فوراً راضی ھو گئے!! اب گھاگ پائلٹ کو پتا تھا کہ کتنے بھی بہادر ھوں ایک آدھ خطرناک ٹرن پر ھلکی پُھلکی چیخ تو نکل ھی جاتی ھے... پائلٹ نے فضا میں بلند ھوتے ھی ھیلی کاپٹر کو جھٹکے دینے شروع کر دئیے اُلٹا سیدھا کیا دائیں بائیں جھکایا مگر چیخ تو کیا "سی" تک کی آواز نہ آئی ناچار مایوس ھو کر لینڈ کیا اور شیخ سے مخاطب ھوا ھم نے بڑے بڑے بہادر اور ایڈونچر کے شائقین کو چیختے کانپتے دیکھا ھے مگر سلام ھے آپ دونوں کو.....پائلٹ نے اچانک پیچھے گردن گھمائی تو شیخ جی اکیلے بیٹھے تھے، پائلٹ نے حیرانی سے پوچھا آپ کی بیگم کہاں ھیں؟؟؟ شیخ بولا جب آپ نے پہلی بار ھیلی کاپٹر کو پلٹا دیا تھا وہ باھر گِر گئی تھی..... تو آپ بولے کیوں نہیں؟؟؟ آپ نے بتایا کیوں نہیں؟؟ چلائے کیوں کیوں نہیں؟؟ شیخ :۔کیوں کہ مجھے پتا تھا..... کیا پتا تھا؟؟ یہی که ۔۔۔۔۔ "پنج ہزار روپئے دی بڑی گل ہوندی اے"...


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved