تم عیسائی ہونکل جائوہمارے ملک سے۔۔۔پاک فوج کے سپوت کی دل کوچھولے والی داستان میرون لیزلی کون ہیں اور انہوں نے وطنِ عزیز کے لئے کیا کیا قربانی
  9  مارچ‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

یہ پاکستان ایئر فورس کا ایک گمنام بہادر سپاہی ونگ کمانڈر میرون لیزلی جس نے 65 کی جنگ میں بھارت کے 2 جہاز تباہ کئے، 1970 کی جنگ کے دوران وہ اردن میں تھے اور جنگ کی خبر سنتے ہی پاکستان آگئے اور دوران جنگ فضائی کارروائی میں بھارت کے اندر کئی کامیاب حملے کیے۔اسی دوران ایک حملے میں انڈین ریڈار تباہ کرنے کے بعد ان کا جہاز سمندر میں گرگیا، آخری لمحات میں ان کو ایک انڈین پائلٹ نے سمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ لیا۔ اس سمندر میں شارک مچھلیوں کی بھرمار تھی جس کے باعث ان کی لاش کبھی نہ ملی۔ان کی زندگی میں ایک دن ان کی بیٹی

کو اسکول کے بچوں نے کہا تم عیسائی ہو نکل جاؤ ہمارے ملک سے بیٹی نے جب گھر آکر ماں کو بتایا تو ان کی بیوی نے کہا کہ ہمیں یہ ملک چھوڑ دینا چاہیئے یہاں ہماری کوئی عزت نہیں۔پاک فوج کے بہادر سپوت نے اپنی بیوی سے کہا ایسا کبھی سوچنا بھی نہیں یہ ہمارا ملک ہے میں نے برسوں اس کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور وقت آنے پر اپنی جان بھی نثار کردوں گا۔ اس لئے دوبارہ کبھی یہ ملک چھوڑنے کی بات نہیں کرنا۔میرون لیزلی 65 اور 71 کی جنگوں میں ستارہ جرات پانے والے چند بہادر افسروں میں شامل تھے ہم اس بہادر سپاہی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے وقت آنے پر اپنے وطن سے وفاداری عہد نبھاتے ہوئے اس کی حفاظت کے لئے اپنی جان دے دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved