گلگت ،شہید امن سیف الرحمن کی برسی ، ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ
  13  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون کا ایک اہم اجلاس شمس میر ایڈوائزر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے زیر صدارت مقامی ہوٹل میں شہید امن سیف الرحمن کی برسی کے حوالے سے پارٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز خاص کر مدر پارٹی کے عہدیداران علماء مشائخ ونگ، لیبر ونگ، یوتھ ونگ، ایم ایس ایف، لائرز ونگ اور دیگر ذمہ داروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔عابد علی بیگ معاون خصوصی، رضوان راٹھور سپیشل کوارڈنیٹر، ریاض الدین سیکریٹری اطلاعات علماء مشائخ ، فدا حسین سینئر صدر نون گلگت، ریاض احمد جنرل سیکریٹری ضلع گلگت، شفیق الدین سینئر صدر، عبدالواحد صدر مسلم لیگ نون دیامر، سید اسلم شاہ دیامر ، شاہد اقبال چیف پروٹوکول آفیسر، ٹھیکدار اورنگزیب، فرمان برونگ، اسلم پرویز ترجمان ایم ایس ایف جی بی، زاہد ترجمان نون غذر، یاسر آفندی، نصرت لون، عمران میر طلحہ، اشفاق کوارڈنیٹر یوتھ ونگ کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلم لیگ نون کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کیا۔اجلاس میں مشیر اطلاعات شمس میر، عابد علی بیگ، شفیق الدین، فدا حسین، اشفاق احمد، عمران میر، ریاض الدین، اسلم پرویز، عبدالواحد، رضوان راٹھور، سلیم الدین و دیگر نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف اور صرف شہید امن سیف الرحمن کی19مارچ کو برسی کے

حوالے سے منعقد کیا جاتا ہے۔شہید امن کی قربانیوں سے جی بی میں نہ صرف امن ہے بلکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت بنی ہے۔شہید کی قربانیوں کو یہاں کے بچہ بچہ یاد رکھیں گے شہید امن کے فلسفہ کو مزید آگے بڑھانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔اس سلسلے میں ضلع گلگت کے اندر کمٹیوں کی شکل میں برسی کے سلسلے میں خوب کمپین چلانا ہے۔اشتہارات ، شوشل میڈیا اور مختلف ذرائع سے خوب محنت کرنا ہے۔اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنا ہے۔مرکزی کمیٹی کے اراکین ضلع کے مختلف موضوعات میں کارنر میٹنگوں میں شرکت کریگی۔۔علماء کرام، تاجر برادر، ہوٹل ایسوسی ایشن اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو19مارچ کی تقریب میں لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید امن کی برسی کیلئے قائد عوام نواز شریف اور مریم صاحبہ بھی تشریف لارہے ہیں اس سلسلے میں19مارچ تک تمام لیگی ذمہ داران عہدیداران ورکرز دن رات محنت کرکے عوام کی ذہین سازی کرنی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved