گلگت،صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن سفارشات جون بجٹ میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا
  13  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( محمد ذاکر سے ) صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن سفارشات جون بجٹ میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ، نئے مالی سال میں لازمین کے کنونس الاؤنس میں بھی اضافے کی تجویز شامل کی جائیگی سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن سے صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں فرائض سر انجام دینے والے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے ۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں خدمات سر انجام دینے والے سینکڑوں ملازمین کی اپ گریڈیشن سفارشات کو نئے مالی سال آمدہ جون بجٹ میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اس حوالے سے صوبائی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے آئندہ چند روز بعد جائزہ رپورٹ وزیر اعلیٰ جی بی کو پیش کی جائیگی ۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے دیگر محکموں جن میں پی ڈبلیو ڈی ، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت کے ملازمین جو کئی عرصوں سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں نئے آمدہ بجٹ میں ملازمین کے کنونس الاؤنس میں بھیا ضافے کی تجویز شامل کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں دیگر محکموں میں بھرتیوں کے حوالے سے پی سی فور اور سرکاری ملازمین اپ گریڈیشن سمیت ملازمین کے کنونس الاؤنس میں اضافے کی منظوری سے خطے میں خدمات سر انجام دینے والے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved