گلگت،دنیور حلقہ تین سے سینکڑوں نوجوانوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
  14  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( پ۔ر) دنیور حلقہ تین سے سینکڑوں نوجوانوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔ پی پی پی کیمپ آفس میں حلقہ تین کے نوجوانوں نے صوبائی صدر امجدحسین ایڈووکیٹ اور سابق مشیر جنگلات آفتاب حیدراور پی پی پی گلگت دویژن کے جنرل سیکریڑی انجینئر حسین علی کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ حلقہ تین کے نوجوانوں کو صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ، آفتاب حیدر ، اور حسین علی نے ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں رضا عباس تابش ،جہانزیب ،لطیف،شوکت علی ،انجنئر عارف حسین شیرالیاٹ ، سید طاہر حسین کاظمی ایڈووکیٹ،عدنان حسین انجم شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام مسلم لیگ ن سے تنگ آچکے ہیں اور حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے خطے کے نوجوانوں کا رخ پیپلز پارٹی کی طرف مائل ہو چکا ہے ۔پڑھے لکھے نوجوانوں کو اب احسا س ہو چکا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس سے پہلے بھی جی بی کے عوام کو شناخت اور پہچان سمیت نوجوانوں کو روزگا رفراہم کیا مگر موجودہ حکومت کی تمام توجہ کا مرکز صرف سرمایہ داروں کو مزید ارب پتی بنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بھی خود نوجوان ہے اور اسکی توجہ بھی نوجوانوں کے اوپر ہے ۔ پڑھے لکھے افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت پارٹی سمیت خطے کے لئے نیک شگون ہے ۔ تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر جنگلات آفتاب حیدر نے کہا کہ حلقہ تین پہلے بھی پیپلز پارٹی کا منی لاڈکانہ تھا اور اب بھی پیپلز پارٹی کا ہے حلقہ تین کے عوام اورنوجوانوں نے جب دیکھ کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان سمیت حلقہ تین کے عوام کو دیوار کے ساتھ لگایااور پیپلز پارٹی کی منصوبوں پر صرف اپنی نام کی تختی لگانے کے سواء کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التصیل طلباء کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا ن لیگ سے اظہار نفرت ہے عوام اب سمجھ چکی ہے کہ عوام کی حقوق صرف پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت ڈویژن کے جنرل سیکریڑی انجنیر حسین علی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی کاردگی سے متاثرہ ہو کر نوجوانوں اور سیاسی شخصیات کا جوق در جو ق پیپلز پارٹی میں شمولیت جیالوں کی فتح ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved