گلگت،بارشوں کا سلسلہ نہ رک سکا وقفے وقفے سے جاری
  14  مارچ‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)بارشوں کا سلسلہ نہ رک سکا وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے ممکنہ نقصانات کی مانیٹرنگ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل آفس اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے بارشوں سے ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصانات کے جائیزہ اور فوری امداد ی کاروائیوں کیلئے تحصیل اور میونسپل کارپوریشن ادارے کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احکامات جاری کئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے

انہوں نے جاری ہدایات میں کہا ہے کہ بارشوں کے باعث عوام کو درپیش فوری مشکلات کے حل کیلئے تحصیل اور میونسپل کارپویشن کے ملازمین چوکس اور الرٹ رہیں تاکہ امدادی کاروائیوں میں مشکلات درپیش نہ ہو انہوں محکمہ واسا کے ایکسئین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے عملے کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار کریں اور روٹ پہ جمع ہونے والے پانی اور تالاب کے خاتمے میں کردار ادا کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پٹورای حضرات سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں نقصانات کا جائیزہ لینے کیلئے الرٹ رہے اور اسسٹنٹ کمشنر شکایات سیل میں فوری اطلاع دیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved