ایک سید زادہ میرے پاس آیا اور حضور کے موئے مبارک کیساتھ آپ ﷺ کا یہ پیغام دیاکہ۔۔! خادم حسین رضوی نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔۔
  15  اپریل‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سیدزادے کے ذریعے حضور علیہ الصلوٰة والسلام نے پیغام بھیجا کہ انہیں حضور نے خود کرسی پر بٹھایا ہوا ہے ۔ایک تقریب میں علامہ خادم رضوی خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران قریب بیٹھا ایک شخص اٹھا اور مائیک میں کہا ’کسی دن نعرہ لگاتے لگاتے بابا جی بھی کھڑے ہوجائیں گے‘۔ خادم رضوی نے اس شخص کی بات کے جواب میں کہا کہ وہ ایک راز کی بات بتانا چاہتے ہیں جو آج تک انہوں نے کسی سے بھی نہیں کہی۔علامہ خادم رضوی نے کہا کہ ایک دفعہ ان کے پاس ایک سید زادے آئے اور کہا کہ وہ ان کے پاس حضور ﷺ کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ ”سید زادے نے کہا کہ حضورﷺ نے اسے کہا ہے کہ جا کر خادم رضوی کوکہہ دو کہ جو کام کر رہے ہو

اس سے پیچھے نہ ہٹنا ورنہ نقصان ہوجائے گا، سید زادے نے کہا کہ اس نے حضور ﷺ سے عرض کی کہ حضور خادم رضوی تو چل نہیں سکتا جس پر حضور ﷺ نے فرمایا کہ ہم نے اسے خود بٹھایا ہوا ہے“۔علامہ خادم رضوی نے کہا کہ وہ سید اتنا پیغام دے کر غائب ہوگیا اور اس کے بعد آج تک دوبارہ نظر نہیں آیا۔ علامہ خادم رضوی نے بات کو مزید آگے بڑھایا اور کہا کہ ختم نبوت کا کام کرتے کرتے لوگوں نے انہیں حضور ﷺ کے 2 موئے مبارک بھی دیے ہیں جو انہوں نے ایک جگہ پر رکھ دیے ہیں۔ خادم رضوی نے کہا کہ جب وہ حضور ﷺ کے موئے مبارک دیکھنے لگے توان کی آنکھیں بند ہوگئیں، ’کتے کا کام پہرہ دینا ہوتاہے، میں نے موئے مبارک کو ایک جگہ رکھ دیا ہے اور انہیں جہاں رکھا ہوا ہے وہاں میں ڈر کی وجہ سے وہاں جاتا ہی نہیں ہوں کیونکہ میرے اوپر ان کی بہت زیادہ ہیبت طاری ہوجاتی ہے اس لیے ایک لڑکے کو بھیج کر صفائی وغیرہ کرادیتا ہوں اور جب کبھی جاتا بھی ہوں تو فوری طور پر بھاگ آتا ہوں‘۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
48%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
43%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved