گلگت،نگر کالونی میں بسنے والے عوام تمام تر سہولیات سے محروم ہیں
  16  اپریل‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) ضلع گلگت کی نئی آبادیاں بالخصوص مناور ، سکوار ، جوٹیال ، کنوداس ، سکار کوئی ، نگر کالونی میں بسنے والے عوام تمام تر سہولیات سے محروم ہیں ، حکومتی سطح پر ان آباد شدہ نئی آبادیوں کیلئے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نظام الدین نے ماہانہ اجتماع ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ انفرادی ممبر شپ مہمکا بھی جائزہ لیا گیا ممبر شپ مہم زور و زور سے جاری ہے تمام ارکان و امیدواروان انفرادی طور پر عوام الناس کو جماعت اسلامی کی دعوت دے رہے ہیں

اور جماعت کا ممبر بنا رہے ہیں ممبر شپ مہم کو مزید جاندار انداز میں چلانے کیلے جگلوٹ ، حلقہ نمبر دو ، شہر اور حلقہ نمبر ایک کے اجتماعات ارکان طے کئے گئے ہیں امیر ضلع نے مزید کہا کہ دیگر اضلاع سے لوگ منتقل ہوکر گلگت میں نئی بستیاں آباد کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے مگر حکومتی سطح پر منصوبہ بندی کا فقدان ہے نئی آبادیوں میں اضافے کے ساتھ بجلی ، آٹا اور پانی جیسے اہم ایشوز کے حل کیلئے جماعت اسلامی حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved