وزیر اعلیٰ ،فورس کمانڈر ،اور چیف سیکریٹری کسٹم کالے قانون کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،ناصر حسین
  16  اپریل‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز گلگت بلتستان کے صدر ناصر حسین راکی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ،فورس کمانڈر ،اور چیف سیکریٹری کسٹم کالے قانون کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،کالے کسٹم قانون کے خاتمے تک تمام اضلاع کا طوفانی دورے کرونگا اور عوام کے طاقت سے WeBOCختم کراکے دم لیں گے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز غذر گاہکوچ پہنچنے پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غذر شہداء کی سرزمین ہے اور غیرت مند قوم ہیں جنہوں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ہیں اور اس دفعہ چیمبرکی جانب سے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ ہم نے گلگت بلتستان کے چھوٹے بڑے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہڑتال اور احتجاج کر رکھاہے اور ہمارا احتجاج پرامن اور جائز ہے کیونکہ کسٹم حکام نے گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی طور پہ مفلوج کرنے کیلئے نت نئے قوانین نافذ کر دئے ہے جوکہ گلگت بلتستان جیسے دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کیلئے ناقابل عمل ہے کسٹم کے نئے قانون کی کیوجہ سے ہزاروں خاندان مالی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں نئے قانون کو جی بی میں نافذ کر کے ملک دشمن قوتوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے انہوں نے وزیر اعلیٰ ، فورس کمانڈر ،چیف سیکریٹری سے اپیل کی ہے ک وہ فوری طور پہ وی بوک نامی کالا قانون کو ختم کرتے ہوئے ہزاوں کاروباریوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں بصورت دیگر کاروباری کمیونٹی عوام کے تعاون سے اجتماعی طور پر سڑکوں پر آئے گی ،اس سے قبل ناصر حسین راکی ساتھیوں کے ہمراہ غذر پہنچے تو دجنوں مختلف سیاسی و سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے گاڑیوں کے ساتھ ریلی کی شکل میں گاہکوچ لائے ،جہاں پہلے سے

سینکڑوں ساتھی انتظار کر رہے تھے ،غذر سے تعلق رکھنے والے سیاسی ،سماجی اور کاوباری حلقوں نے گلگت بلتستان چیمبر کی جانب سے سوست ڈرائی پورٹ میں کسی بھی کاروباری سرگرمیوں کو احتجاجٌ بند رکھنے پر بھرپور تعاون کا اظہار کیا ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طرح کا تعاون کی یقین دہانی کرائی واضح رہے صدر چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ تمام اضلاع کا دورہ کررہاہوں اور غذر کا دورہ اس سلسلے کی کڑی ہے غذر آمد پر شاندار استقبال ،سینکڑوں کی تعداد میں کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے ریلی کی شکل میں سنگل سے گاہکوچ لے گئے اور ان کے اعزاز میں زبردست استقبالیہ دیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved