گلگت،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی
  16  اپریل‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دیامر سے منتخب ممبران قانون ساز اسمبلی کے ہنگامی اجلاس اورباہمی مشاورت کے بعد دیامرکا دورہ 28اپریل تک موخر کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے داریل، تانگیر اور

چلاس کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا موسم کی خرابی اور دیامر کے منتخب ممبران کے مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 28اپریل سے اپنے دیامر کے دورے کا آغاز کریں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved