گلگت،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
  16  اپریل‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل نگر کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ہریسپو داس، سکندرآباد، تھول ، نلت اور مناپن میں روڑ کے دونوں اطراف ریفلکٹر سے بنائے گئے اسمائے حسنہ ، ٹریفک کے قوانین کی آگاہی سے متعلق بورڈز، ٹنللزکی خوبصورتی کیلئے مختلف اقسام کے بورڈز، ضلعی ہیڈکوارٹر کی انٹری پوائنٹ پر ویلکم بورڈز اور چھلت مین چوک میں پولو ہارس کی تنصیب کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں نگر کے ایریا میں KKH پر مختلف اقسام کے سائن بورڈز اور کیٹ آئیزکے تنصیب کے بعد روڑ کے خوبصورتی میں کافی حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر آج سے شروع ہونے والے کاموں کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر کے خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوا ہے جس سے اہلیان نگر کافی زیادہ خوش دکھائی دیتے ہیں۔ضلعی ہیڈکوارٹر کی خوبصورتی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کا میڈیا سے

بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ضلعی ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی کے حوالے سے دن رات کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے ایک جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔ آج کے شروع کردہ کاموں کے علاوہ درجنوں مزید چیزیں ہم نے پلان کر رکھی ہیں جن پر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انشاء4 اللہ آئندہ چند ماہ میں ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کا شمار خوبصورت ترین ہیڈ کوارٹرز میں کیا جائے گا۔ اور اس سے CPEC کی اہم روٹ ہونے کی بنا پر تمام تر سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نگر کی جانب سے آغاز کردہ خوبصورتی مہم کے حوالے سے ضلع نگر کے عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقے پْر مسرت دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر نگر کاوشوں کو خوب سہراہا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved