حکومت گلگت بلتستان کے مختلف کالجوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے تمام لیکچررز کو فوری طور پر مستقل کرئے،ظہور کریم
  16  اپریل‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

؁ ؁ ؁ہنزہ ( بیورو رپورٹ )ظہور کریم ایڈو کیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے مختلف کالجوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے تمام لیکچررز کو فوری طور پر مستقل کرئے۔ 2014 ؁ء میں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے زریعے باقاعدہ ٹیسٹ اور اِنٹرویو کے پروسس سے گزر کر تعینات ہونے والے لیکچررز گلگت بلتستان کے دور دراز کالجوں میں عرصہ پانچ سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

اور اُن میں سے اکثر کی عمریں سرکاری ملازمت کی حد سے اُوپر ہو گئی ہیں، ان لیکچررز کے ساتھ زیادتی کبھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کی سوتیلی ماں جیسی پالیسی کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔ جس طرح دیگر محکموں کے ملازمین کو ریگولر کیا جا رہا ہے اسی طریقے سے ان لیکچررز کو بھی فوراً ریگولر کیا جائے، بصورت دیگر تمام سیاسی اور سماجی حلقے ان کے حق میں سراپا احتجاج ہونگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved