گلگت( اوصاف نیوز) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جیو ٹیلی ویژن کی بندش پرنوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز فوری طور پر اپنی نشریات بحال کریں ۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ نشریات کے بندش کے حوالے سے جائزہ لے گی ۔ انہوں نے کیبل آپریٹر ز کو ہدایت کی ہے کہ جیو ٹیلی ویژن کی نشریات بحال کریں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات بنیادی
حقوق کی خلاف ورزی، خطے کے مفاد ات اور جمہوری روایات کے منافی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی رائے کے اظہار کے خلاف کوئی بھی ایسا اقدام ناقابل برداشت ہوگاجس سے عالمی دنیا میں پاکستان اور گلگت بلتستان کے مفادات اور وقار مجروع ہونے کا اندیشہ ہو