خطے کے وسائل کا نیلام گھر لگانے والی پیپلزپارٹی نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ آج توڑا ہے،شمس میر
  16  اپریل‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ خطے کے وسائل کا نیلام گھر لگانے والی پیپلزپارٹی نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ آج توڑا ہے اور گورننس آرڈر 2009 کے تحت گلگت بلتستان کے وسا ئل جنگلا ت ،منر ل ٹو رزم اور بجلی پیدا کر نے وا لے دریا ؤں کے پا نی کو پیپلز پا رٹی کی سابق حکو مت نے خطے کے خلا ف ایک سا زش کے تحت زرداری کے جھو لی میں ڈالا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ مہدی شا ہ، امجد ایڈووکیٹ اور ان کی حکو مت نے زردا ری، قمر زمان کائرہ ، اور منظور وٹو کے کہنے پر گلگت بلتستا ن کے پہا ڑوں ،دریا ؤں اور معدنی ذخا ئر اور جنگلا ت کو زرداری کے حوا لے کر دیا تھا تا کہ سب مل کر لوٹ ما ر کا با زا ر گرم کر یں۔ 2009 ء سے پہلے خطے کے وسائل مقا می حکومت کے پا س تھے۔ 2009 ء کے گورننس آرڈر کے تحت یہ تما م وسا ئل پیپلز پا رٹی کی سابق حکومت نے مسڑ10 پرسنٹ زرداری کے گود میں ڈال دئیے ۔ زمینوں کی بندر با نٹ اور جعلسازیوں کے ذریعے انہوں نے پلا ٹ ما فیا کو جنم دیا اور اس کے پا رٹنر بن گئے ۔ پیپلز پا رٹی وا لوں نے کرا چی اور اسلام آبا دکے میمن جو یہا ں تجا رت کے لئے زمینیں خر ید چکے تھے ۔ان کے زمینوں پر دھونس اور دھا ندلی کے ذریعے انکے قبضہ گرؤپ نے قبضہ کیا اور پھر دوسروں کو فرو خت کر کے حصے بٹورتے رہے ۔ مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کا یہ ٹولہ تعمیر و ترقی کا دشمن ہے ۔انھیں خطے کا امن ، ترقی اور پا کستا ن مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی حکو مت ہضم نہیں ہو رہی اور یہ وزیر اعلیٰ حا فظ حفیظ الرحمن کی روشن قیا دت سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ جھوٹ ،ضد اور پروپگنڈے سے سستی شہرت حا صل کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی صوبا ئی حکومت نے خطے کے وسائل کو وفا ق سے واپس لانے کیلئے جد و جہد کی ہے ۔ اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے پیپلز پارٹی اور امجدایڈووکیٹ کے نیلا م کردہ وسا ئل کو نئی اصلا حات کے تحت واپس لایا ہے ۔ہم اپنے عوامی مفادات کے محافظ ہیں اوراللہ اور عوام کے سا منے سر خرو ہوئے ہیں۔ امجد ایڈووکیٹ جا ن لے کہ زرداری اور پیپلزپارٹی کے جعلساز ٹولے کو گلگت بلتستا ن کے وسا ئل پر نیلام گھر لگا نے نہیں دیں گے۔ زرداری نے جس طر ح بلو چستا ن کے وسائل کو لوٹا اُسطر ح گلگت بلتستان زرداری کے حوالے ہو نے نہیں دیں گے ۔ اب یہاں کے عوام کے حقوق کو پیپلز پا رٹی کے جعلسازوں کے ہاتھوں نیلام ہونے نہیں دینگے ۔ مشیر اطلا عات نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے خطے کے وسا ئل کی نیلا می ، بنکوں کی لوٹ مار، اداروں اور ملازمتوں کی

فروخت کے داغ کو لیکر امجد ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کے با قی ٹولہ جیل ضرور جا ئے گا ۔گلگت بلتستان میں قیا م امن ، تعمیر و ترقی اور جمہوریت کے لئے اگر ہم جیل گئے تو یہ ہما رے لئے فخر ہوگا ۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ زمینوں پر جو سیاست کررہے ہیں وہ محض جھوٹ کا پلندہ ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کسی کی زمین پر قبضہ کررہی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کا مقصد گلگت بلتستان میں عوام کو ایک شفاف اور نظم و ضبط سے منسلک زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی اصلاحات ہیں جس سے امجد ایڈووکیٹ اپنی ناکام سیاست میں جان ڈالنے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں یہ لوگ خود زمینوں پر لاشیں گراتے تھے اور مختلف علاقوں کو آپس میں لڑا کر زمینوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کرتے تھے ۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں جس طرح دن رات محو ہیں اسی طرح گلگت بلتستان کے عوامی حقوق اور ان کے جانوں مال کی حفاظت کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جھوٹا پروپیگنڈا عوام کے مفادات اور حقوق کے خلاف سازش ہے جس سے آج روشن گلگت بلتستان ناکام بنا دیگا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved