گلگت،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام "جائزہ بابت محکمانہ کارکردگی "کا آغاز ہوگیا
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام "جائزہ بابت محکمانہ کارکردگی "کا آغاز ہوگیا۔ اس مقصد کیلئے QECنے ملک کے تین ماہرین تعلیم جن میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر QECڈاکٹر سعیدالحسن چشتی، بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے رجسٹرار عقیل سلطان اور شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر QECمحترمہ مہوش عصمت اللہ شامل ہیں۔ KIUکی جانب سے ڈائریکٹر IMARCپروفیسر ڈاکٹر سید معظم علی نظامی اور ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اختر جائزہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کے قیام سے اب تک کے تمام کارکردگی، قواعدو ضوابط، پالیسیز

،سمیت یونیورسٹی کے خدوخال کا جائزہ لیا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مرتب کردہ 11نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام امور کا جائزہ لیاگیا۔ جن میں مشن اور گول، منصوبہ بندی اور جائزہ، آرگنائزیشن و گورننس، سالمیت، اساتذہ ، طلباء، محکمانہ وسائل ، تدریسی پروگرام اور نصاب، عوامی تشہیر/رسائی اور شفافیت، اسسمنٹ اور کوالٹی ایشورنس اور طلباء کیلئے سہولیات شامل ہیں۔ ان تمام موضوعات کا باریک بینی سے دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کی روپورٹ QECکے زریعے ہائرایجوکیشن کمیشن میں سفارشات کی شکل میں پیش کیئے جائیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved