گلگت،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سستا بازار کی جگہ کا تفصیلی دورہ کیا
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سستا بازار کی جگہ کا تفصیلی دورہ کیا ڈی سی گلگت کے ہمراہ اے سی گلگت اور دیگر آفیسران موجود تھے رمضان سستا بازا ر کی جگہ کے حوالے سے اے سی گلگت نے ڈی سی گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی ڈی سی گلگت نے اے سی گلگت کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سستا بازار کییانتظامات کو جلد سے جلد مکمل کریں اس کے علاوہ رمضان بازار میں شکایات سیل آفس بھی قائم کی جائے جس میں رمضان بازار کے حوالے سے عوام کے شکایات کو دور کئے جا سکیں ۔ڈی سی گلگت نے اے سی اور دیگرآفیسران کے ساتھ گلگت بازار کا جائزہ لیا جس میں نیٹکو یوٹیلٹی سٹورز ، سبزی اور پھلوں کی دکانوں اور دیگر جنرل سٹورز کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کی رمضان المبارک میں عوام کو سستے اور معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کئے جائیں اور ذخیرہ اندوزی سے پر ہیز کیا جائے ۔نیٹکو یوٹیلٹی سٹور کے منیجرز کو حکم دیا کہ رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے د ی گئی سب سٹی کے

مطابق اشیاء خوردنوش فروخت کئے جائیں اور تمام یوٹیلٹی سٹورز میں آٹا ، گھی ، کھانے کا تیل ، ٹھنڈے مشروبات اور دیگر ضروری اشیاء فوری طور پر لائیں تاکہ عوام الناس کو رمضان کے مہینے کا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی سی گلگت نے سبزی اور پھلوں کی دکانوں اور دیگر جنرل سٹورز میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردوریٹ لسٹ بھی چیک کیا اور ان دکانوں کو سخت کے ساتھ ہدایات جاری کیے کہ جاری کرود ریٹ لست سے زیادو قمیت لگا کر فروت نہ کر یں اگر کو ئی بھی دکاندار ریٹ لسٹ کے مطابق خرید وفروحت نہیں کر ے گا اس دکاندار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی ۔ ڈی سی گلگت نے اے سی گلگت کو مزید احکامات جاری کیں کہ تمام بازار میں مجسٹریٹس جائز ہ لتیے رہے اور ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرائیں تاکہ عوام الناس کو کس قسم کی مشکالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved