ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے اور مہنگے اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،حا فظ حفیظ الرحمن
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے اور مہنگے اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس ماہ صیام کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو غیرمعیاری اور مہنگے اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ صوبائی حکومت نے نادار اور مسافروں کی افطاری کیلئے خصوصی دسترخواں کا اہتمام کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان اس ماہ مبارک کا احترام ہم سب پر لازمی ہے۔ ماہ رمضان ہمیں بھائی چارگی اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کیلئے غریبوں کا خیال رکھنا چاہئے اور اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کے ان ایام میں کمزوروں، ضیفوں اورناداروں کی مدد ہم پر لازم ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved