گلگت،کنوداس کے باسی صاف پانی کے منتظر
  17  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اسماعیل کرونی) کنوداس کے باسی صاف پانی کے منتظر، ماہ رمضان میں افطاری کے اوقات میں چھوٹے بڑے پانی کے تلاش میں گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے میڈیا سروے کے مطابق گلگت شہر کے عین وسط میں آ باد کنوداس کے رہائشی گزشتہ ایک عرصے سے نہ صرف پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں بلکہ پائپ لائنیں سوکھ گئی ہیں سروے کے دوران عوامی حلقوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کنوداس جہاں پانی کے فراہمی انصاف پر مبنی نہیں ہے اور اب واٹر ٹینکی کی صفائی کے بہانے پانی کے فراہمی لوڈشیڈینگ کے تحت کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ یہاں کی ایک وسیع آبادی کے لئے پانی کے ترسیل روزانہ صرف گھنٹہ مختص کر رکھا ہے

بعض اوقات دوردراز کے گھروں تک پہنچتا ہی نہیں ہے سروے میں بتا یا ہے کہ اب ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے سحری افطاری کے اوقات میں پینے کی فراہمی میں سخت مشکلات کا سامناکر نا پڑتا ہے اورپانی کے عدم دستیابی کی وجہ سے افطاری کے وقت بھوکھے پیاسے ہر چھوٹے بڑے پینے کے صاف پانی کے لئے کولر لے کر گھرسے کوسوں دور جانے کی نوبت آگئی ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے پانی کے مسئلے کافوری حل نکالا جائے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved