گلگت،رمضان سستا بازار میں کریانہ مرچنٹ وقار ٹریڈرز راجہ بازار والے توجہ کا مرکز بن گیا
  17  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)رمضان سستا بازار میں کریانہ مرچنٹ وقار ٹریڈرز راجہ بازار والے توجہ کا مرکز بن گیا بازار سے اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی ،کجھوریں بازار کی نسبت 40روپے کم قیمت پر مل رہی ہے اور وائٹل چائے بازار میں 840اور وقار رمضان بازار میں 820روپے کلو فروخت کر رہے ہیں فوجی کوکنگ آئیل بازار میں 5کلو

850جبکہ رمضان بازار میں 800روپے مقرر ہے ،اسکے علاوہ جام بازار میں 350کلورمضان بازار میں 300روپے کا ،چینی بازارمیں 70روپے رمضان بازار میں 58روپے مقرر ہے اور5کلو تھیلہ 240کا ریٹ مقرر ہے جبکہ ہر قسم کی دالوں میں 15سے20روپے کمی ہے اور چاولوں میں نرخوں میں 5سے 10روپے کم رکھے گئے ہیں اسی طرح بیسن بازار میں 100ہے رمضان بازار میں80روپے کلو مل رہی ہے اور میدہ سفید آٹا بازار 70رمضان بازار میں 55روپے فروخت ہورہی ہے عوام کی بڑی تعدا د نے آج خریداری کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ،نمبردار اعلیٰ محمد انور نے کہا کہ اگر وقار ٹریڈرز کی طرح دو تین اور دکاندار اسی طرح جزبہ خیر سگالی کے تحت آگے بڑھیں گے تو رمضان بازار غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے نعمت سے کم نہیں اور ہم اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین اھمد رضا چوہدری کے عوام دوست اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں بعدازاں وقار ٹریڈرز کے مالک حاجی غلام حسین کے اس قربانی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved