استور،مشیر اطلاعات بھول چکے ہیں کہ حفیظ الرحمن نے2018 آرڈر کے نام پر گلگت بلتستان کی عوام کو غلامی پ دھکیلنیکا پلان بنا لیا تھا
  17  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

استور(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی استور کے ترجمان نے مشیر اطلات کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مشیر اطلاعات بھول چکے ہیں کہ حفیظ الرحمن نے2018 آرڈر کے نام پر گلگت بلتستان کی عوام کو غلامی پ دھکیلنیکا پلان بنا لیا تھا جس کو گلگت بلتستان کی عوام نے سختی سے مسترد کر دیا حفیظ الرحمن اپنے آقاوں اور کشمیری قیادت کے اشاروں پر گلگت بلتستان کی عوام کا سودا کر نے کے لئے ڈرامائی پیکیج لایا تھا جس کو نہ صرف گلگت بلتستان کی غیور عوام نے مسترد کر دیا بلکہ پیکیج

مسلط کرنے پر روڈ پر آنے کی دھمکی دی مشیر اطلاعات اپنی تنخواہ کو حلال بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے خلاف من گھڑت بیانات لگا رہے ہیں مگر اب عوام سمجھ چکی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مشیر اطلاعات حفیظ الرحمن کے لئے رات کی تاریکی میں ٹھکیوں کی کمیشن پہنچا رہے ہیں ان کاکام اخبارات میں پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات اور حفیظ کو ٹھکیوں کی کمیشن پہنچانا ہے وہ پیپلز پارٹی پر بے جا تنقید کرنے کے بجائے اپنی تنخواہ حلال کرنے کے لئے حفیظ الرحمن کو ٹھکیوں کی کمیشن پہنچانے کا کام تسلسل سے جاری رکھیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved