قوم اگر زوال کی طرف جائے تو حفیظ الرحمان اور شمس میر جیسے سے حکمران بنتے ہیں،واجد گلگتی
  17  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

غذر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر کے ڈپٹی جنرل سکرٹیری واجد گلگتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم اگر زوال کی طرف جائے تو حفیظ الرحمان اور شمس میر جیسے سے حکمران بنتے ہیں حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کے اداروں کو آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی بنایا ہوا ہے جی بی کے اندر ترقی صرف اخباروں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے کہیں پہ بھی کوئی ترقیاتی کام ہوتا نظر نہیں آرہا ہے بلکہ جو کام پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوچکے تھے وہ آج جمود کا شکار ہے وفاق اور صوبے میں حکومت ہونے کے باوجود یکم مئی مزدور ڈے میں صرف تیس لوگ شریک ہوئے تھے عوام غذر پانامہ زادہ حکومت سے الرجی ہوچکے ہیں

نو لیگ صدر پیپلز پارٹی محمد ایوب پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں حفیظ الرحمان صرف جھوٹ بولتا ہے صرف جھوٹے اعلانات کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی سب ڈویژن یاسین کی قرارداد پیپلز پارٹی کے صدر محمد ایوب نے اپنے دور حکومت میں پاس کرویاتھا یہ سہرا بھی محمد ایوب کے سر جاتا ہے پیپلزپارٹی ضلع غذر میں حق حاکمیت اور حق ملکیت کا جلسہ کامیاب رہا پورے گلگت بلتستان سے لوگوں نے شرکت کی اور ثابت کردیا کہ غذر سمیت پورے جی بی میں کوئی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے اگر حکومت کو زمین کی ضرورت ہے تو معاوضہ ادا کر کے زمین استعمال کریں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved