گلگت،عید کی شاپنگ ،گرمی کے باعث بازاروں میں رات کو شہریوں کا رش
  13  جون‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی ) عید کی شاپنگ ،گرمی کے باعث بازاروں میں رات کو شہریوں کا رش، گلگت میں پہلی بار افطاری سے لے کر سحری تک بازاروں ،مارکیٹوں میں خریداری شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے بازاروں میں عید شاپنگ کے لئے رات گئے تک رش زیادہ آنے لگا رمضان المبارک اور شدید گرمی کے باعث شہری دن کے اوقات میں بازاروں کا رخ کم کرتے ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں این ایل ائی مارکیٹ ، کرنل حسن مارکیٹ، جوٹیال نساء مارکیٹ

،سمیت مختلف اہم کاروباری مراکز میں خریداروں کی آمد شروع ہوتی ہے اور سحری تک لوگ بازاروں میں خریداری کرتے رہتے ہیں۔ گلگت میں پہلی مرتبہ افطاری سے لیکر سحری تک 24 گھنٹے خریداری کی رش میں اضافہ ہونے لگا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved