گلگت،قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت عظیم االلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس
  13  جون‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت عظیم االلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس تمام عیدگاہوں کی صفائی ، شہر گلگت اور کوہلوں کی بھی صفائی کے حوالے سے منعقد ہوئی ،جس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ،دونوں کوارڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، اے سی گلگت ،اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ شرکت کی ۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت نے اے سی گلگت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تما م عید گاہوں کی عید سے پہلے پہلے صفائی کو یقینی بنائیں اسکے علاوہ شہید کیپٹن ضمیر عباس چوک اور سب اسٹیشن چوک کے کلوٹس کوہلوں میں گندگی کی وجہ سے روزانہ بند ہوتے ہیں۔ اسبارے میں فوری انتظامات کریں۔اورنالیوں کی بھی صفائی کو یقینی بنائیں۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ،دونوں کوارڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صفائی کی نظام کو بہتر بنانے کے

لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا پچھلے سال بھی لالک جان سٹیڈیم میں عید کی نماز ادا کی گئی تھی ۔ لالک جان سٹیڈیم میں کام ہونے کی وجہ سے اس سال عید کی نماز پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کے گراؤنڈ میں نماز قائم ہوگی۔ اس حوالے سے پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور آرمی کے اعلیٰ حکام سے بات کرینگے۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت نے عید کے دنوں میں ویسٹ منجمنٹ عملے کی چھٹیان منسوخ کرنے کی اے سی گلگت کو ہدایت جاری کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved