گلگت،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اساتذہ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی
  13  جون‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اساتذہ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔وفد نے وائس چانسلر سے یونیورسٹی کی تدریسی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے گفتگوکی اور اپنے تجاویز دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وائس چانسلر کی طرف سے کی جانے والی مثبت اقدامات اور کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوینگے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے ۔تاکہ یونیورسٹی مختصر عرصے میں ملک کے اعلیٰ جامعات کی صف

میں شامل ہو۔اس موقعے پر اساتذہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی اساتذہ پر بہت ساری زمہ داری عائد ہوتی ہے ۔کہ مستقبل کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا اور ان کی بہترین تربیت میں کسی قسم کی کمی نہ رکھنا اساتذہ کی فرائض میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اساتذہ کو اس لیے پرکشش تنخواہیں اور مراعات دی ہیں کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں کسی قسم کی کمی نہ دیکھائے ۔ہم نہ صرف طلباء بلکہ والدین اور معاشرے کے سامنے بھی ان زمہ داریوں کی ادائیگی کے جوابدہ ہیں ۔وائس چانسلر نے اساتذہ وفد کو یقین دلایاکہ اساتذہ کے تمام جائز مسائل ترجیہحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔وائس چانسلر سے ملاقات کرنے والے اساتذہ وفد کی قیادت میکلٹی ممبر مجیب الرحمن اور ڈاکٹر قمر عباس کررہے تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved