شگر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر سید صادق شاہ کی انجمن امامیہ شگر کے صدر سے ملاقات
  13  جون‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

شگر(عابدشگری) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر سید صادق شاہ کی انجمن امامیہ شگر کے صدر سے ملاقات ،باہمی امور پر تبادلہ خیال ،شگر میں صحت کے مسائل کے حل کے لئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ،علمائے امامیہ کا ڈی ایچ او کوخراج تحسین ،محکمہ صحت شگر میں مزید تبدلیاں لاکر عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی امید کا اظہار کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ضلع شگر سید صادق شاہ نے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر امام جمعہ شیخ ضامن علی مقدسی ،شیخ شکور علی ،شیخ سخاوت حسین اور مسجد کمیٹی کے صدر محمد یوسف موجود تھے طویل دورانیے پر محیط اس ملاقات میں شگر کو درپیش مسائل اوران کے حل پر غور کیا گیا علمائے امامیہ شگر نے شگر کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ڈی ایچ او سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی اس موقع پر چھورکاہ ہسپتال کو درپیش مسائل او ر ڈاکٹر کی ممکنہ تبادلہ روکنے کے بارے میں ڈی ایچ او سے درخواست کی جس پر ڈی ایچ او نے ڈاکٹر کا تبادلہ روکنے اور ہسپتال کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے

جس پر علماء امامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ سید صادق شاہ کی ایک فرض شناس آفیسر ہے انہوں نے محکمہ صحت شگر میں جو تبدلیاں لائی ہے اسے ہم فخر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ شگر میں اس سے قبل بھی ڈی ایچ اوز گزر ے ہیں مگر انہوں نے شگر پر کسی قسم کا کوئی توجہ نہیں دیا جس کے باعث شگر میں صحت کے مسائل حل ہونے کے بجائے گھمبیر ہوتے چلے گئے تاہم سید صادق شاہ کی تعیناتی کے ساتھ ہی انہوں نے محکمہ صحت میں نمایاں تبدلی لائے ہیں ان تبدیلیوں پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سید صادق شاہ شگر کو ایک صحت مند ضلع بنا کر دم لیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved