گلگت،یہ ادارہ کامیابی سے اپنی درجہ بندی قائم رکھے ہوئے ہے
  11  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز )پاکستان کریدٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی (یو آئی سی)کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ کامیابی سے اپنی درجہ بندی قائم رکھے ہوئے ہے۔ پاکرا نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو آئی سی کی ڈبل اے مائنس درجہ بندی اپنی جگہ قائم ہے اور اس کمپنی نے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے کلیم ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ادارہ پالیسی ہولڈرز اور معاہدوں پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کاروباری یا اقتصادی ماحول میں کسی منفی تبدیلی سے کوئی خاص خطرہ لاحق نہیں۔ اس ادارے کی مالی حالت اچھی ہے اس لئے اس میں رسک برداشت کرنے کی سکت زیادہ ہے ۔پاکرا کے مطابق کمپنی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اور اس پرکاروباری اتار چڑھاؤ یا معاشی حالات کے منفی اثرات پڑنے کا امکان کم ہے اوریہ ادارہ اپنے تمام کاروباری معاملات کو

خوش اسلوبی سے نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔پاکرا کے بیان پر اپنے ردعمل میں کمپنی کے یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا کہ کمپنی کی کامیابی کا سہرا ملازمین کے سر ہے جنکی شبانہ روز محنت کی وجہ سے یہ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیمہ کی صنعت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسکے بغیر اقتصادی ترقی کا تصور محال ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمپنی صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بناتی رہے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved