ت،نیشنل ہیلتھ سروسز اسلام آبادکے تین رکنی وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس کا دورہ کیا
  11  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز) وفاقی ادارہ برائے محفوظ انتقال خون پروگرام ، نیشنل ہیلتھ سروسز اسلام آبادکے تین رکنی وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس کا دورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر محمد رمضان سے ملاقات کی۔وفد میں نیشنل کوارڈینٹر پروفیسر حسن عباس ظہیرر، تکنیکی ماہر ڈاکٹر عثمان وحیداو ر پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس بی ٹی پی گلگت بلتستان ڈاکٹر عبدالطیف پر مشتمل تھے۔وفد کو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان نے یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کیااور یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی پروگراموں اور یونیورسٹی کی تاریخ کے حوالے سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایس بی ٹی پی کی جانب سے خون کے محفوظ انتقال جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اس حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہر قسم کے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے KIUمیں محفوظ انتقال خون کے حوالے سے ایس بی ٹی پی سیمینار ،بلڈ کیمپ کا انعقاد کرنا چاہے تو یونیورسٹی تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ان سے قبل ایس بی ٹی پی کے نیشنل کوارڈینٹرپروفیسر حسن عباس ظہیر نے محفوظ انتقال خون پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جرمن حکومت کے تعاون سے پورے پاکستان میں خون کی محفوظ انتقال کے لیے 10بلڈ مراکز (آربی سی ) قائم کیے ہیں ان میں ایک گلگت جوٹیال بلڈ مرکز بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ خون کے عطیات دیکر وفاقی ادارہ برائے محفوظ انتقال خون کے ویژن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکتاہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے یونیورسٹی کے طلباء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طلباء رضاکارانہ طور پر گلگت جوٹیال بلڈ مرکز میں جاکر خو ن کے عطیات دے سکتے ہیں ۔اس کے لیے دو حکمت عملی اپنائی جاسکتی ہے ۔ایک آر بی سی گلگت یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کرے جہاں پر طلباء خون کے عطیات دیں اور دوسری بات طلباء کو آر بی سی بلڈ سنٹر جوٹیال کا دورہ کرائے تاکہ طلباء آر بی سی سنٹر کی اہمیت پہچان سکے اور رضاکارانہ خون کے عطیات دینے میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے ۔

جس سے آربی سی جوٹیال سنٹر کو فائد ہ ہوسکے ۔ملاقات کے آخر میں ڈین فیکلٹی آ ف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان نے وفاقی ادارہ برائے محفوظ انتقال خون پروگرام ،نیشنل ہیلتھ سروسز اسلام آباد کے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات بلخصوص بائیوسائنسز کا دورہ کروایا۔ دورے کے دوران شعبہ بائیوسائنسز کی لیبارٹری کی تعریف کی اور شعبہ بائیوسائنسز کے طلباء کو بلڈ مرکز جوٹیال میں انٹرشپ دینے کی پیش کش کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved