نوازشریف کو سزاپرردعمل پارٹی وابستگی،کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتومعذرت،جعفراللہ خان
  11  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) ڈپٹی سپیکرقانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے بارے میں آنے والے فیصلے کے رد عمل میں 6 جولائی کو ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ ہمارا مسلم لیگ (ن) اور اپنے قائد محترم محمد نواز شریف سے جذباتی وابسطگی ہے اور ہم مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکن ہیں۔ عدالتی فیصلے پر اپنی رائے دینا اور فیصلے پر تنقید یا بات کی جا سکتی ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ پر تنقید مناسب نہیں ہمارے محبوب قائد کے خلاف فیصلہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا اگر میرے الفاظ سے کسی قومی ادارے کی تزہیک ہوئی ہے یا کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور معذرت کرتا ہوں ۔ میر ا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا ۔ ڈپٹی سپیکر قانون سازاسمبلی جعفر اللہ خان کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم محب وطن ہیں اور ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ امن کی خاطر ہم نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم اپنے قائد محترم محمد نواز شریف کی بھی اسی لیے عزت اور محبت کرتے ہیں۔

ہمارے قائد محترم نے ملک سے دہشت گردی کے لعنت کا خاتمہ کیا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور وطن عزیز کو ایٹمی طاقت بنایا ہے۔ہماری پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی مجھے خصوصی ہدایت کی تھی کہ اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کرنا مناسب نہیں اس لیے اپنے الفاظ واپس لیں اور معذرت کریں۔ 6 جولائی کو نیب سے آنے والے فیصلے پر ردعمل جذباتی تھا ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved