جسٹس شمیم نے وکلاکے لائسنس بحال کرکے باراوربنچ کے رشتے کوعزت دی،راجہ شکیل
  11  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز ) صدر ہائی کورٹ بار راجہ شکیل احمد نے سینئر وکلاء کی نااہلی ختم اور لائسنس کی بحالی پر وکلاء کو مبارکباد اور چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ ڈاکٹر رانا محمد شمیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ نے وکلاء کی اپیل پر 5 وکلاء ایڈووکیٹ احسان ،ایڈووکیٹ منظور احمد،ایڈووکیٹ محمد حسین شہزاد، ایڈووکیٹ اسد اللہ اور ایڈووکیٹ محمد اقبال کی نااہلی کو ختم اور سپریم اپیلٹ کورٹ میں وکالت کے لئے لائسنس کی بحالی سے بار اور بینچ کے رشتے کو عزت دی ہے۔ کیونکہ بار اور بینچ کا ایک مضبوط رشتہ ہوتا ہے دونوں کے تعاون سے معاشرے میں عدل و انصاف اور قیام امن کو یقینی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ مزید کہاکہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نے وکلاء کی اپیل پر وکلاء کے لائسنس کی بحالی سے وکلاء برادری میں گزشتہ تین

ماہ سے پائی جانے والی بے چینی بھی ختم کردی اور معطل ہونے والے وکلاء بھی اس فیصلے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر صبرو تحمل کے ساتھ سنجیدگی سے حل کے لئے سپریم اپیلٹ کورٹ و ہائی کورٹ سمیت ڈسٹرکٹ بارز کے فیصلوں پر عمل کیا اور چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ رانا شمیم کے بھی دل کے گہرائیوں سے مشکور ہیں جنہوں نے وکلاء کی اپیل پر غور کیا اور انصاف کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے وکلاء کو مزید موقع فراہم کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved