سیاحوں کوگھرمیں رہائش دینے والالٹ گیا،زیورات چراکرفرارہونے والاگروہ گرفتار
  11  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت (وقائع نگار خصوصی) سیاحوں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت گھر میں رات گزار نے کے لئے جگہ فراہم کرنے کا صلہ مل گیا۔ پنجاب سے آئے سیاح نے جوٹیال کے رہائشی گھر سے لاکھوں مالیت سونے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔ رینٹ کار مالکان کی نشاندہی اور جوٹیال پولیس نے بروقت کاروائی کرکے 3 خواتین 10 سالہ بچے سمیت ایک نوجوان سیاح کو گلگت کے حدود سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ گرفتار سیاح گھروں میں رات گزارنے کے بہانے شہریوں کے گھروں کا صفایا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اتبدائی تفتیش میں ملزمان نے اہم انکشافات کردئیے ہیں جوٹیال پولیس کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے سیاح کو جذبے کے تحت گھروں میں رات گزارنے کے لئے جگہ فراہم کرنے پر ملکی سیاح نے شہریوں کی صلہ دیدیا۔ گزشتہ روز جوٹیال کے رہائشی عین نے سیاحوں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت گھروں میں رات گزارنے کے لئے جگہ فراہم کردی مگر پنجاب کے رہائشی سیاح جس میں تین خواتین8 سالہ بچے اور جوان شامل ہیں۔ رات گزارنے کے بعد صبح چائے

پی کر رہائشی گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا سونا بھی لیکر فرار ہوگئے۔ شہریوں کی اطلاع پر جوٹیال پولیس نے بروقت کاروائی شروع کی جوٹیال میں موجود رینٹ کارمالکان جس میں شعیب ،محبوب اورزنگریب اور نعیم کی نشاندہی اور بھروقت کوشش کے بدولت چور سیاح گروہ کو مناور کے مقام سے پنجاب جانے کی کوشش پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جوٹیال تھانہ منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں پنجاب کے سیاح جن سے چوری کئے گئے لاکھوں مالیت سونے کے زیورات برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ گرفتار سیاح گروہ نے دیگر گھروں سے بھی چوریاں کرنے کے انکشافات کردئیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved