سعودی عرب جانے والے متعدد پاکستانی عازمین حج کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی
  8  اگست‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچنے والے 12 پاکستانی الله کو پیارے ہو گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 12 عازمین انتقال کر چکے ہیں جن

میں سے 7 متوفین کی تدفین ان کے ورثاء کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں میں کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ حجاج کو پاکستان سے سعودی عرب پہنچانے کیلئے شروع کیا گیا حج فلائٹ آپریشن بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved