رواں ماہ 11اگست کو آسمان پر کیا بڑی تبدیلی رونما ہو گی ؟
  8  اگست‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )رواں سال کا تیسرا آخری سورج گرہن گیارہ اگست کو ہوگا جو کہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ماہر فلکیات کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ کا تیسرا اور آخری سورج گرہن گیارہ اگست بروز ہفتے کو ہوگا جو کہ پاکستان کے علاوہ دیگر براعظموں میں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دو

منٹ پر ہوگا۔جبکہ سورج گرہن کا اختتام چار بجکر اکتیس منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اس سے قبل دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہو چکے ہیں۔اس سے قبل ستائیس جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے اکثرعلاقوں میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہوا۔ ایک سو سے زیادہ منٹ تک رہنے والا گرہن اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا۔ ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دس بجکر اٹھائیس منٹ پر ہوا تھا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
60%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved