گانچھے ،یوم آزادی ہم اپنے طور پر منائیں گے، تاجروں کا اعلان
  9  اگست‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گانچھے ( اسماعیل کرونی )یوم آزادی ہم اپنے طور پر منائیں گے کسی کے حکم کی ضرورت نہیں ہے ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے عدم سہولیات کے باعث تاجروں کو مسائل کا سامنا ہے میڈیا سروے کے دوران تاجروں نے کہا ہے کہ یوم آزادی منائے جانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز بیکریز دوکاندارو دیگر تاجروں کو اپنی عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجانے اور اپنے طور پر ارد گرد کی صفائی کو یقینی بنانے کا حکم صادر کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ پچھلے سال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میں میلہ منعقد کرانے کے لئے تاجروں کو زبردستی ٹاس دیا گیا اور انعامات کا اعلان کرکے اس کا تاحال اتا پتا نہیں ہے اسی طرح پچھلے سالوں میں بھی قومی رسومات کو منانے کے سلسلے میں انعامات کا اعلانات کئے گئے مگر کسی بھی تاجر کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی سروے میں تاجروں نے اپنا موقف بیان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ

تاجروں کے جملہ مسائل پانی و بجلی کی میسر ہے نہ ہی کمرشل ایریاز میں کمپلین آفس قائم کیا گیا ہے بلکہ بجلی کے لائن مین کا کہیں ٹھکانہ ہونہ ہونے سمیت کمرشل ایریاز کے نام پر آج تک ٹرانسفر نصب کیا نہ جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اپنے اہلکار کو نواز نے کی خاطر نظام میں خرابی کے وجہ سے بازارایریازکاٹریفک نظام درہم بر ہم ہو کر رہ گیا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ لوکل گاڑیاں دن کے وقت بازار میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے سے کاروبار مسخ ہوکر رہ گیا ہے اور مین بازار صرف وی آئی پیز کے لئے کار پارک بن کر رہ گیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved