قوم نے احتجاج کرکے بدترین سلیکشن کو مسترد کردیا،رحمت اللہ سراجی
  9  اگست‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)پوری قوم نے مشترکہ طور پر احتجاج کرکے بدترین سلیکشن کو مسترد کردیا۔قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کراچی سے لیکرخیبر چترال تک قوم نے جس اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کے بدترین الیکشن کو مسترد کردیا وہ مقتدر قوتوں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے۔آج جمعرات کو بھی پورے ملک کے تمام اضلاع میں ضلعی الیکشن کمیشن آفیسرز پر دمادم مست قلندر ہوگا۔قوم مشترکہ طور پر احتجاج کرکے دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے پوری قوم کو مشترکہ طور پر کامیاب احتجاج اور دھرنوں پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام ترچھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے راتوں رات تبدیل کئے گئے۔نتائج اور انتخابی

دھاندلی کو مسترد کردیا اس سے متعدد حلقوں اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نوشتہ دیوار پڑھ کر الیکشن کو کالعدم قرار دے کر عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے شفاف الیکشن کیلئے لازمی ہے تمام سیکورٹی ادارے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر غیر جانبدار رہے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے۔چیف جسٹس کے فریق بننے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد اٹھا رہا ہے۔عوامی مینڈیٹ کے چرائے جانے پر الیکشن اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved