گلگت،سیکر یٹری منصوبہ بندی و تر قیا ت بابر امان بابرکی زیر صدار ت جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقدہ ہوا
  9  اگست‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) سیکر یٹری منصوبہ بندی و تر قیا ت بابر امان بابرکی زیر صدار ت جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے تر قیا تی منصوبو ں کی جا نچ پڑتال کے بعد منظور ی دے دی گئی ۔اس میٹنگ میں دیا مر کے تعلیمی منصوبوں کو تر جیحی بنیادوں پر منظوری دی گئی تاکہ تعلیم کی سہو لت ہر بچی کو گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا ئے ۔اور اس میٹنگ میں بچیوں کے ستر (70)سکو لو ں کے قیام کی تر جیہی بنیا د پرمنظور ی دیدی گئی ۔جس میں 50 عددہوم سکو ل ،داریل اور تا نگیر میں دس عدد پرا ئمری سکو ل ،ملکش ، نیاٹ ،سینگال،شراٹ اور بو نر مینگا ل با لا اور داریل میں 5عدد بچیوں کی پرا ئمر ی سکو ل کا قیام عمل میں لا یا جائیگا۔اس اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دیا مر میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ، اور محکمہ تعلیم کو حکم دیا گیا کہ ان سکو لو ں کا قیام بغیر کسی تا خیر کے عمل میں لایا جا ئے تاکہ یہا ں کی بچیوں کو تعلیم کے حصول کے حو الے سے دوسرے ضلعوں کے برا بر لایا جا ئے ۔

گلگت بلتستان میں کرائے جانے والے مختلف سرویز میں پتہ چلا ہے کہ دیا مر تمام اعشاریوں بشمو ل ما ں بچے کی صحت اور تند رستی میں پورے گلگت بلتستان سے پیچھے ہے اور ان پڑ ھ ما ؤں کے بچوں کی صحت پڑ ھی لکھی ما ؤں کے بچوں کی نسبت بہت خرا ب ہے ۔بچیوں کے لئے 70سکو لوں کے قیام کی منظوری سے گمر اہ عنا صر کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ریا ست ہر صورت بچیوں کو تعلیم یافتہ بنا ئے گی تاکہ آئندہ آ نے والی نسلیں بہتر طور پر پروان چڑھ سکے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved