تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

ایک چھوٹا سا ایسا قرآنی عمل جس سے آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گے


ایک چھوٹا سا عمل جس سے رزق کے دروازے آپ پر کھل جائیں گےاللّہ تعالیٰ کی پاک اور لاریب کتاب قرآن مجید میں آیا ہے اِنَّہ‘ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاَنَّہ’ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ . ( سورۂ النمل: ۳۰ ) ترجمہ یہ ( خط) سلیمان علیہ السّلام کی طرف سے ہے اور اللّہ پاک کے اسم مبارک سے آغاز کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے .حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنےخط

کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا . اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ، تو اللّہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا . قَالَ ارْکَبُوْ فِیھَا بِسْمِ اللّہ مَجرِھَا وَمُزسٰھَا .( سورۂ ہود : ۴۱ ) ترجمہ : اللّٰہ نے فرمایا ، اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام سے ، اس کا چلنا بھی ہے اور اس کا رُکنا بھی۔گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے . یوں اس کام میں

برکت پیدا ہوجاتی ہے . جب نبی پاک حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے فرماتے ، آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا . اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے . رسول پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو. چراغ گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو،

برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو ( الجامع الا حکام القرآن ۹۸) علامہ قرطبیؒ نے لکھا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے . بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے فضائل و فوائد . ہر مشکل اور ہر حاجت کے لیے :. * جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف

کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا مانگے . پھر ایک ہزار اسی طرح پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دُعا کرے . اسی طرح بارہ ہزار پورے پڑھے ، تو انشاءاللّہ ہر مشکل سے نجات اور ہر حاجت پوری ہوگی . * بسم اللّہ کے حروف کے عدد 786 ہیں . جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا کیا کرے . تو انشاءاللّہ مقصد پورا ہوگا . تسخیر قلوب :. * جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ

الرَّحِیْمِ چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے ، تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمتو عزت ہوگی ، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا . حفاظت از آفات :. * جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو 100 مرتبہ پوری بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے ، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا . چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت :. *

سونے سے پہلے 21 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں ، تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا . ظالم پر غلبہ :. * کسی ظالم کے سامنے 50۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved