تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

تین آدمی حضرت حسین رضی اﷲ عنہ کے پاس آئے۔ایک نے بارش کی قلت کی شکایت کی کافی عرصہ سے بارش نہیں ہوئی۔


آپ نے فرمایا؛ “کثرت سےتوبہ واستغفار کرو” دوسرے نے کہا؛میرے ہاں اولاد نہیں ہو تی،میں اولاد کا خواہشمند ہوں۔ فرمایا؛”کثرت سےتوبہ واستغفار کرو” تیسرے شخص نے شکوہ کیا؛زمین میں قعط پڑگیا،غلہ پیدا نہیں ہوتا،یابہت کم ہوتا ہے۔اس سے بھی فرمایا؛”کثرت سےتوبہ واستغفار کرو”آپ

کے پاس جو لوگ بیٹھےتھے،عرض گزار ہوئے؛نواسہ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم تینوں افراد مختلف شکایات لے کے آئے،مگر آپ نے ایک ہی جواب دیا؟ فرمایا؛تم نے اﷲتعالی کا فرمان نہیں پڑھاہے؟ “اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ﴿اور معافی مانگو﴾وہ یقیناۛبڑا بخشنے والا ہے۔وہ تم پر آسمان کو

خواب برساتا ہوا چھوڑ دےگا اور تمہیں خوب مال واولاد میں ترقی دے گااور تمہیں باغات دےگا اور تمہارے لئے نہریں نکالےگا(نوح؛12.10




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved