تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

انگلیوں سے پانی نکلنے کا معجزہhttps://dailyausaf.com/ausafspecials/4950/


حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ حدیبیہ کے دن لوگوں کو پیاس لگی۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پانی کی ایک چھاگل رکھی ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے وضو فرمایا : لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف جھپٹے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تمہیں کیا ہوا ہے ؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہہ نے

عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہمارے پاس وضو کے لئے پانی ہے نہ پینے کے لئے۔صرف یہی پانی ہے جو آپ کے سامنے رکھاہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے (یہ سن کر )دست مبارک چھاگل کے اندر رکھا تو فوراً چشموں کی طرح پانی انگلیوں کے درمیان سے جوش مار کر نکلنے لگا چنانچہ ہم سب نے (خوب پانی ) پیا اور وجو بھی کر لیا۔ (سالم راوی کہتے ہیں ) میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اس وقت آپ کتنے آدمی تھے؟ انہوں نے

کہا: اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تب بھی وہ پانی سب کے لئے کافی ہو جاتا ، جبکہ ہم تو پندر سو تھے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved