تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

نبی اکرمؐ جب کعبہ میں داخل ہوئے عثمان بن طلحہ ؓ نے کعبہ کا دروازہ بند کر دیا ’’حضوراقدسؐنے اس وقت کیا ارشاد فرمائے تھا ؟جو سچ ثابت ہوا


علامہ ابن سعد نے ‘طبقات میں عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کا بیان نقل کیا ہے کہہم خانہ کعبہ کا دروازہ ہفتہ میں سوموار اور جمعرات ، دو دن کھولا کرتے تھے۔ ایک دن رسول اکرمؐخانہ کعبہ میں داخل ہونے لگے، تو میں نے دروازہ بند کردیا اور آپؐ کو کچھ نازیبا کہا۔ آپؐ نے میری اس حرکت کو برداشت کیا اور فرمایا: عثمان! ایک دن آئے گا تو دیکھے گا کہ یہ چابی میرے ہاتھ

میں ہوگی۔ میں جسے چاہوں گا، دوں گا۔ میں نے کہا: یہ تب ہوگا، جب قریش ہلاک ہوجائیں گے۔آپؐ نے فرمایا:نہیں! بلکہ اس دن قریش زندہ ہوں گے اور عزت پائیں گے۔ آپؐ خانہ کعبہ میں داخل توہ وگئے مگر آپؐ کی یہ بات میرے دل میں جم گئی اور میں نے یقین کرلیا کہ جو آپؐ نے فرمایا ہے،ایسا ہوکر رہے گا۔جب مکہ فتح ہوا تو آپ ؐنے فرمایا: عثمان ! چابی لاؤ میں نے چابی لاکر دے دی۔ آپؐنے وہ چابی اپنے ہاتھ میں لی،پھر یہ کہتے ہوئے واپس کردی: یہ چابی لو، یہ ہمیشہ تمہارے پاس رہے گی۔ اگر کوئی تم سے چھینے گا تو وہ ظالم ہوگا۔ (بشکریہ محدث فورم)




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved