تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک ملیں گے، اسد عمر


اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام سے پاکستان کو5 سے6 ارب ڈالر ملیں گے۔میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ بات پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہوسکتا ہے لیکن ہم نے صرف عالمی مالیاتی فنڈ پر ہی درو مدار نہیں رکھا،دو ماہ میں ہم نے دیگر کام بھی کئے۔ان کا کہناتھاکہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ایسا کچھ نہیں کریں جو پاکستان کےلئے نہیں کرنا چاہیے،ہم اس وقت مذاکرات کی اچھی پوزیشن پر ہیں۔اسد عمر نے یہ بھی کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم دو ہفتوں کےلئے پاکستان آئی ہے ،مختلف ملاقاتیں ہوں گی ۔وزیر خزانہ نے چین سے 6 ارب ڈالر آنے کی تاثر کی نفی کی اور کہا کہ ہم نے چین سے دو امور پر بات چیت کی ہے کہ ایک پاکستان درآمدات کو دوگنا کرنے اور دوسرا فنڈز لینے کے حوالے سے جس پر فی الحال مذاکرات ہونے ہیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved