تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

سرگودھا سمیت اضلاع میں ڈیزل اور پٹرول ایجنسیوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے سروے شروع کر دیا گیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)سرگودھا سمیت اضلاع میں ڈیزل اور پٹرول ایجنسیوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے سروے شروع کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق روڈہ ڈیزل ایجنسی پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخوشاب ارشد منظور بزدار نے ضلع میں چیکنگ کر کے غیر قانونی ڈیزل /پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ۔یاد رہے قائدہ آباد کے گاوں روڈہ اڈہ پر مجید کی پٹرول / ڈیزل ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے اس کی زد میں آکر نوجوان ملازم محمد وسیم جھلس کرجاںبحق ہوگیاتھا ۔جس پر ایجنسی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور متوفی کے خاندان کو معاوضہ دینے کے لئے کاروائی کی جائے رہی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved