تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جب تک اسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا، صحیح ترقی نہیں ہو گی، پاکستان نے چین سے آسیان ممالک والی مراعات کا مطالبہ کیا ہے۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ تک رسائیدورےکی کامیابی ہے،

سیکریٹری کامرس اس وقت چین میں ہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سی پیک 35 سال کا پروگرام ہے، اسے مزید وسعت دے رہے ہیں، سی پیک کے آغاز پرتوانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز رکھی۔انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کرے گا، بعض مصنوعات کی برآمدپر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے گذشتہ دنوں چین کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے چینی وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی، اس دورے میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved