تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کا یو اے ای پر کوئی اثر نہیں ہوگا،گورنر مرکزی بینک


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کا متحدہ عرب امارات کی معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ایرانی پابندیوں کے حوالے سے مالی اثرات کی بھی کوئی امید نہیں ہے۔گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری نے کہا دو ایرانی بینک،بینک میلی اور بینک صدراتایران یو اے ای کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھیں گے کیونکہ کئی ایرانی یو ای اے میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ایرانی بینکوں نے اپنی سرگرمیاں کم کر دیں ہیں تاکہ یو اے ای میں کام کرنے والے ایرانیوں کی مدد کی جا سکے۔

کیونکہ ان ایرانیوں کیلئے دوسرے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹ کھولنا اب مشکل ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved